منیٰ سانحہ ناقص انتظامات کے باعث پیش آیا : عینی شاہدین

Published on September 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

3333
لاہور(یواین پی)آنکھوں سامنے حجاج کو شہید ہوتے دیکھا پھر اللہ سے رحم کی بھیک مانگی، منیٰ سانحے کے عینی شاہدین  کے مطابق انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے  عزیز و اقارب اور ساتھیوں کو شہید ہوتے دیکھا،بین الاقوامی میڈیا میں سعودی حکام کے انتظامات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عرب اور عالمی میڈیا سے گفتگو میں عینی شاہدین نے سانحے کی تفصیلات بتائیں،انڈونیشیا کے جزیرے جاوا سے تعلق رکھنے والی 74 سالہ اینے بدریانی ایراوتی کے مطابق  سانحہ ناقص انتظامات کے باعث پیش آیا ۔نائجیریا کے وین گارڈ اخبار کے فوٹوگرافر لمیدی بامیدیل کہتے ہیں سعودی گارڈز وہاں موجود نہیں تھے اسی وجہ سے بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔بی بی سی کے بشیر سعد عبداللٰہی نے بتایا کہ شہادتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔پاکستانی حاجی محمد علی نے بی بی سی کو  بتایا کہ شیطان کو کنکریاں مار کر واپس آنے کا راستہ بہت لمبا تھا لوگ گرمی سے نڈھال تھے اور پانی بھی آسانی سے دستیاب نہ تھا۔سانحہ منیٰ  کے افسوسناک واقعہ پر  بین الاقوامی میڈیا میں سعودی حکام پر کڑی تنقید کی جارہی ہے ایک عربی اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ  سانحہ  کی اصل وجہ شہزادہ محمد بن سلمان کو ملنے والا پروٹوکول ہے ۔اخبار کے مطابق  دو سو آرمی اہلکاراور ڈیڑھ سو پولیس والے  شہزادہ محمد بن سلمان کو سکیورٹی دے رہے تھے اور اسی وجہ سے دو راستے بند  کردیئے گئے جبکہ سعودی حکام نے ان اطلاعات کو یکسرمسترد کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog