فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے لئے پرامن احتجاج کا حق ہے:فرانس

Published on April 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

پیرس (یواین پی)فرانس میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں یوم الارض کے موقع پر فلسطینی شہریوں کے پرامن مظاہروں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھند شیلنگ پر پیرس کو گہری تشویش لاحق ہے۔
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سنہ1948 کے مقبوضہ فلسطین کی سرحد کی طرف بڑھنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ اور گولیوں کی بوچھاڑ کشیدگی کو مزید بڑھانے کا موجب بن سکتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے عام فلسطینی شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ فلسطینی قوم کو اپنے جائز اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد کا حق حاصل ہے۔
فرانس نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی روک تھام کے ساتھ غزہ کی پٹی پر عائد کردہ پابندیاں فوراً ختم کرنے پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کا تسلسل علاقے میں انسانی بحران کو مزید گھمبیر کرنے کا موجب بن رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز 42 ویں یوم الارض پر صہیونی فوج نے پرمن اور نہتے فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ براہ راست فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 1500 زخمی ہوگئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题