بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اور حسن صدیقی کو شاندار اعزار مل گیا

Published on September 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)یوم دفاع کے موقع پر ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں صدر عارف علوی نے بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اورحسن صدیقی کو ستارہ جرات سے نوازا۔ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری و سول حکام شریک ہوئے۔اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈرز نعمان علی خان اورحسن محمود صدیقی کو ستارہ جرات سے نوازا۔ دونوں پائلٹس نے27فروری 2019 کو دوبھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا جن میں سے ایک بھارتی مگ طیارہ پاکستان میں گرا تھا جس میں سوار پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔بھارت کے گرفتار ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بعد ازاں پروقار طریقے سے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes