سعودی سنیما میں ہالی ووڈ کی معروف فلم ’بلیک پینتھر‘ دکھائی جائے گی

Published on April 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

جدہ(یواین پی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملک کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جن کا اس سے قبل سعودی عرب میں تصور بھی محال تھا۔ ان کی انہی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ سعودی عرب میں 35سال بعد سنیما گھر کھلنے جا رہے ہیں۔سعودی حکومت نے 18اپریل کو سنیما گھر کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے جس میں دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں اور اب یہ بھی معلوم ہو گیا ہے کہ سنیما گھر کھلنے کے بعد سب سے پہلی فلم جو دکھائی جائے گی وہ ہالی ووڈ کی معروف فلم ’بلیک پینتھر‘ ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے سنیما گھر کھولنے کا معاہدہ امریکہ کی انٹرٹینمنٹ کمپنی ’اے ایم سی‘ کے ساتھ کیا ہے جو 5سال کی مدت میں سعودی عرب کے 15شہروں میں 40سنیما گھر بنائے گی۔سعودی حکومت ملک میں میوزک کنسرٹس سمیت کئی طرح کے تفریحی اجتماعات کی اجازت پہلے ہی دے چکی ہے تاہم ان تمام اجتماعات میں مردوخواتین کا الگ الگ بیٹھنا لازمی ہے لیکن ذرائع کے مطابق سنیما گھروں میں یہ پابندی بھی نہیں ہو گی۔ وہاں مردوخواتین ایک ساتھ بیٹھ کر فلموں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme