جدہ میں‌مقیم طاہر محمود گزشتہ دنوں اپنے خالق حقیقی سے جا ملا

Published on May 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

photo.php
جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی ) جدہ سعودی عرب خاندان کا واحد کفیل وادی نیلم مظفرآباد کا رہائشی 28 سالہ طاہر محمود ولد مطیع اللہ گزشتہ دنوں حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا،، تفصیلات کے مطابق 28 سالہ طاہر محمود جو گزشتہ دو سال سے جدّہ میں میں ایک نجی کمپنی میں بطور آفس بوائے کام کرتا تها. اپنی دو سالہ مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد اپنے گھر والوں سے ملنے اور چھٹی گزارنے کی تیاری میں ہی تھا کہ فلائٹ سے چند گھنٹے قبل دل کا دورہ پڑنے سے ابدی سفر پر روانہ ہو گیا. جہاں اس کے بوڑھے والدین، جوان بیوی اور ننهے معصوم پهول استقبال کرتے اور تحفے تحائف وصول کرتے وہاں اب وہ طاہر محمود کی ڈبہ بند لاش وصول کریں گے.کمیونٹی کے تمام افراد سے درد مندانہ اپیل کی جاتی ہے کہ اس کی لاش اپنے وطن بھیجنے اور اس کے خاندان کی کفالت کیلیے مدد کی اشد ضرورت ہے، رابطہ کیلیے میاں خرم وحید ولد میاں وحید (ایجوکیشن منسٹر آزادکشمیر) سے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں: 0508269085

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog