مسئلہ کشمیر حل کروانے لیے پاکستان کو عالمی سطح پر کردار ادا کرنا ہو گا:مشال ملک

Published on April 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

لاہور (یواین پی ) کشمیری حریت پسند رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ صرف یوم کشمیر منانے سے آزادی کا حصول ممکن نہیں بلکہ پاکستان کومسئلہ کشمیر کا سب سے بڑا فریق ہونے کے ناطے عالمی سطح پر اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔
کشمیری خاتون رہنما نے جی سی یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیری بھارت کی 8 لاکھ فوج کا مقابلہ کر رہے ہیںلیکن لاشیں گرا کر امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا کوئی وقت مخصوص نہیں،پاکستان کو کشمیر کا مسئلہ حل کرانے کے لیے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں زبردستی اپنا تسلط برقراررکھنا چاہتا ہے۔مسئلہ کشمیرکی وجہ سے جنگ چھڑسکتی ہے۔ مسئلہ کشمیرکی وجہ سے جنگ چھڑسکتی ہے۔کشمیرمیں بچوں کے اسکول بیگ جلائے جارہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں قصائی کی دکان کھولی ہوئی ہے۔
مشال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں جو کشمیری عوام کے لیے سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلا سکتے ہیں، ہمیں ہر محاذ پر کشمیر کی جدوجہد آزادی کیلئے آواز بلند کرنا ہو گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes