لاہور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید اے سی رکشوں کی سروس کا آغاز

Published on April 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

لاہور(یواین پی) لاہور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید اے سی رکشوں کی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کا دارالحکومت لاہور نے جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے معاملے میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ملک کے دیگر تمام شہروں کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میٹرو بس ہو، اورنج لائن میٹرو ٹرین ہو، اسپیڈو بس سروس ہو یا جدید سٹی بس سروس، لاہور میں عوام کو جدید سے جدید سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔اب لاہور کے عوام کیلئے ایک نئی جدید سفری سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔
لاہور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید اے سی رکشوں کی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جدید اے سی رکشوں کی سروس کا آغاز فی الحال لاہور کے مخصوص علاقوں میں کیا گیا ہے۔ جدید اے سی رکشوں کی سروس عوام کیلئے خاص کر موسم گرما میں کافی آرام دہ ثابت ہوگی۔آہستہ آہستہ اس سروس کو پورے شہر میں شروع کر دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题