بس سروس کے ذریعے عوا م اب ٹبہ نولاں مولاں قبرستان تک میت لے جانے کی سہولت کو سراہتے ہیں یاسر ندیم

Published on July 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

unnamed
ہارون آباد(یواین پی)تحفظ ویلفیئر فاؤنڈیشن ہارون آباد کے نائب صدر یاسر ندیم چوہدری نے وائٹل گروپ کی جانب سے قبرستان برائے علاقہ سٹی ہارون آباد واقع ٹبہ نولاں مولاں کے لیے لاکھوں روپے مالیت کی بس کا عطیہ دینے اور قبرستان میں میت کو لے جانے اور لواحقین کے لیے بس سروس کی مفت فراہمی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس عطیہ کو بیش قیمت تحفہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ قبرستان ٹبہ نولاں مولاں علاقے کے عوام کے لیے اپنے عزیزوں کو مرنے کے بعد دفن کرنے کی مناسب جگہ ہے کیونکہ مرکزی قبرستان میں گنجائش نہیں ہے ٹبہ نولاں مولاں چند کلو میٹرکے فاصلے پر ہے اور وہاں میت کو لے کر جاناکافی مشکل کام تھا اور اب وائٹل گروپ نے قیمتی بس کا عطیہ دے کر عوام کے اس مسئلہ کو حل کر دیا ہے بس سروس فری فراہم کی جائے گی اور میت کے ساتھ ساتھ لواحقین بھی اس بس میں ساتھ جاسکیں گے بس سروس کے ذریعے عوا م اب ٹبہ نولاں مولاں قبرستان تک میت لے جانے کی سہولت کو سراہتے ہیں اور بس سروس کا یہ عطیہ بہت اہمیت رکھتا ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题