مسلم لیگ ن پنجاب کیلئے نیا امتحان ، ایک ساتھ 8اراکین اسمبلی منحرف،جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان

Published on April 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 638)      No Comments

لاہور (یواین پی) مسلم لیگ ن کے 8اراکین قو می و صوبائی اسمبلی منحرف ہوگئے اور پریس کانفرنس میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کردیا، منحرف ہونیوالوں میں 6اراکین قومی اسمبلی اور 2رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔
طاہربشیر اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خسروبختیار نے ب تایاکہ پریس کانفرنس کا مقصدوفاق کو مضبوط کرنے اور نئے صوبے کا اعلان ہے ، تمام اراکین قومی اسمبلی پارٹی چھوڑنے کا بھی اعلان کرتے ہیں۔خسروبختیار نے بتایاکہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کےسرپرست سابق وزیراعظم بلخ شیرمزاری ہونگے۔
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام اور کئی اہم سیاستدان ہمارے ساتھ ہیں، پچھلے تیس سال جنوبی پنجاب کے عوام غربت اور جہالت کا شکار رہے ، جنوبی پنجاب کے لیے فنڈز کا اعلان تو ہوتا ہے لیکن اجراءنہیں ہوتا، جنوبی پنجاب میں غربت کی شرح 51فیصد ہے ، ہم تمام سیاستدان جنوبی پنجاب کے ایک نقاطی ایجنڈے پر متفق ہیں۔ خسروبختیار کاکہناتھاکہ ہم نے مسلم لیگ ن سے سیاسی وابستگی ختم کرلی ہے اورآئندہ دنوں میں مزید اراکین اسمبلی استعفے دیں گے ۔
مسلم لیگ ن اور اسمبلی چھوڑنے والوں میں باسط بخاری، سرداردریشک،مخدوم باسط بخاری،سلیم اللہ چودھری،خسروبختیار،رانا قاسم نون،طاہراقبال اورطاہربشیرچیمہ شامل ہیں۔
اس موقع پر طاہراقبال کاکہناتھاکہ جنوبی پنجاب کے عوام اپنا صوبہ چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes