ہماری جماعت ملک بھر میں اپنے امیدوار برائے چیئرمین اور کونسلرز کو ٹکٹ جاری کرے گی احسان باری

Published on February 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) اللہ اکبر تحریک پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر میاں احسان باری نے ہارون آباد میں خصوصی پینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے ماضی میں بلدیاتی اداروں کو پوری طرح فعال بنانے کی کوششیں ہنوز تشنہ تکمیل ہیں لیکن اس کے باوجود قومی انتخابات کی طرح ہماری جماعت ملک کے چاروںصوبوں میں اپنے امیدوار برائے چیئرمین اور کونسلرز کو ٹکٹ جاری کرے گی پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں مختلف مدعات میں مجوزہ فیسوں اور خدمات کے ضمن میں غیر معمولی شرحوں میں اضافہ کو ناقابل برداشت اور عوام پر ظلم قرار دیا ہے اللہ اکبر تحریک کے سربراہ نے کہا کہ مجوزہ لائسنس فیس برائے نکاح رجسٹرار ، نقشہ جات تعمیرات ، صفائی ٹیکس ، بیت الخلا فیس ، واٹر کنکشن فیس و دیگر شرحوں میں کئی سو گنا اضافہ کو مجرمانہ فعل کے مترادف کہا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ 14مارچ 2020 تک فیسوں میں مجوزہ اضافے کے خلاف بھرپور آواز اٹھا کر اِسے ناکام بنایا جائے دراصل حکومت لوگوں کو ”موت دکھا کر زحمت “قبول کرنے کے لئے آمادہ کرنا چاہتی ہے حکومت دراصل عوام کو بنیادی حقوق تفویض کرنے میں سنجیدہ نہ ہے اس لئے قانون سازی کے نام پر نئے نئے تجربات کر کے ”ڈنگ ٹپاﺅ “پالیسی پر عمل پیرا ہے ہماری بدقسمتی ہے اسلامی فلاحی ریاست کی باتیں صرف کتابوں میں موجود ہیں عملاً عوام کے حقوق کو نہایت بے دردی سے پامال کیا جارہا ہے یوں لگتا ہے کہ دوسری جماعتوں سے پی ٹی آئی میں پناہ لینے والے سرمایہ داروں نے بھی عوام سے انتقام کی پالیسی اپنا رکھی ہے انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینے کے لئے حقیقی ، عملی اقدامات اٹھائیں وگرنہ بہت دیر ہو جائے گی ۔ اِس موقع پر پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد داﺅد ، اہم عہدیداران حاجی عبدالرحمن ، عبدالمالک جوئیہ و دیگر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog