نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہو نے میں ہی دنیااورآخرت کی کامیابی مضمرہے میاں امجد

Published on January 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

\"3\"
ہارون آباد( یواین پی) ورلڈ ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر اور پاکستان پریس کلب فرانس کے جنرل سیکرٹری میاں امجد نے اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ پیغمبرآخرالزمان آنحضرت ﷺ کے اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہو نے میں ہی دنیااورآخرت کی کامیابی مضمرہے ہم محسن انسانیت کی تعلیمات کی حقیقی معنوں میں پیروی کرکے موجودہ دورکے چیلنجوں اورمسائل سے کامیابی کے ساتھ عہدہ برآہوسکتے ہیں حق وسچ بات زبان پرلانااورجھوٹ ومنافقت سے گریزآپ ﷺکاامت کودیاگیااہم ترین درس ہے مگرافسوس کہ ہم سچ کی بجائے منافقت اورمصلحتوں کاشکارہوکرگمراہی کی ڈگرپرآگئے جبکہ حکمرانوں کی جھوٹ ومنافقت اورغیروں کی محتاجی کی سیاست کی وجہ سے ہم بحیثیت قوم تباہی کے دھانے پرپہنچ گئے ہیں،میاں امجد نے عیدمیلادالنبیﷺ کے مبارک موقع پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان کے عوام سمیت پوری امت مسلمہ کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ آپ ﷺ کاخطبہ حجتہ الوداع ایسامنشورانسانیت ہے جو رہتی دنیاتک نہ صرف مسلمانوں بلکہ دنیابھرکے انسانوں کی رہنمائی کاسرچشمہ رہے گایہ رحمت عالمﷺکی تعلیمات کاکرشمہ تھاجس نے نہ صرف عرب وعجم کے تمام نومسلموں کومکہ معظمہ کے اعلیٰ نسب قریش سے رشتہ توحیداوراسلامی برادری کے ذریعے ملادیااورمحمودوایاز کوایک صف میں کھڑاکرکے آقاوغلام کافرق مٹادیابلکہ سب کوبلاامتیازرنگ نسب ومذہب پوری فلاح انسانیت کاپابند بنادیاجس کی بدولت لو گ متاثرہوکر جوق درجوق دائرہ اسلام میں داخل ہوئے انہوں نے کہاکہ محسن انسانیت کایہ انقلاب انسانی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے آنحضرتﷺکی تعلیمات پوری نوع انسانی کیلئے ہیں بلاشبہ آپ ﷺانسانیت کے نجات دہندہ اورحقیقی محسن ہیں، میاں امجد نے کہاکہ ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنی زندگیوں میں امانت ،دیانت،ہمدردی ،خیرخواہی اوراسلامی بھائی چارے کوفروغ دیں باہمی اتحاداورقومی یکجہتی موجودہ حالات کااولین تقاضاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题