راولپنڈی: گھریلو جھگڑا، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور سسر کو قتل کر دیا

Published on September 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

راولپنڈی(یو این پی) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں شخص نے فائرنگ کر کے بیوی اور سسر کو قتل کر دیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔راولپنڈی میں تھانہ سول لائنز کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں گھر میں فائرنگ کر کے باپ بیٹی کو قتل کر دیا، عینی شاہدین کے مطابق چار مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم مقتول کا داماد ہے، جس نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور سسر کو قتل کیا، ملزم اس کے بھائیوں نے کی جو موقع سے فرار ہو گئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题