کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی گولہ باری جاری ، زخمیوں کی تعداد 9ہو گئی

Published on April 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments


کھوئی رٹہ (یو این پی ) کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجی کی جانب سے بلا اشتعامل گولہ باری جاری ، زخمیوں کی تعداد 9ہو گئی مال مویشی ہلا ک بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا شدید گولہ باری سے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی سے دشمن کی گنوں نے خاموشی اختیار کر لی گولہ باری کی وجہ سے تعلیمی بورڈ میرپور کے ہونے والے امتحان میٹرک لائن آف کنٹرول سیری گرلز انٹر کالج اور بوائز ہائی سکول اسلامیات اختیاری کا پرچہ منسوخ کر دیا گی مزید امتحان کیلئے امتحانی سنٹر تبدیل کر دیا گیا نوٹیفیکیشن جاری تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی علاقوں سیری ، ٹائیں ، کینٹھی، ججوٹ بہادر ، چتر ، جوگالپال میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی جس کے نتیجے میں عامر ولد سلمان عمر 26 سال ساکن سیری ، شہریار ولد جابر عمر 22 سال ساکن سیری ، سومیا زوجہ زبیر عمر24 سال ساکن سیری ، منیرا بیگم زوجہ محمد مشتاق عمر 60سال ساکن سیری ، محمد دانش ولد محمد راؤف ساکن ججوٹ بہادر، آضیہ زوجہ قسم عمر 30سال قوم گوجر ، جوریہ دختر محمد اکبر عمر 18سال ، نصرت ولد محمد اکبر عمر 22سال ساکن سیری ، محمد شریف ولد بیر ولی عمر 70ساکنان سیری شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کھوئی رٹہ پہچایا گیا جہاں ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں کوٹلی ریفر کر دیا گیا بھارتی فوج کی شدید گولہ باری سے گھروں کی کھڑکیا ں دروازے لرز اٹھے ادھر پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی توپوں نے خاموشی اختیار کر لی ۔ گولہ باری کی وجہ سے تعلیمی بورڈ میرپور کے ہونے والے امتحان میٹرک لائن آف کنٹرول سیری گرلز انٹر کالج اور بوائز ہائی سکول اسلامیات اختیاری کا پرچہ جاری کہ انڈین آرمی کی گولہ باری کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا مزید امتحانات کیلئے ریڈفاؤنڈیشن سکول گوڑہ بلیال اور بوائز ہائی سکول سید پور منتقل کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن نمبر ج ب 2196-98/2018 جار ی کر دیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy