بیساکھی میلے نے 70 سال کی دوریاں ختم کر دیں

Published on April 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

حسن ابدال(یو این پی) بیساکھی میلے نے 70 سال کی دوریاں ختم کر دیں۔ تقسیم پاکستان کے وقت بچھڑ جانے والےسکھ بہن بھائی 70 سال بعد بیساکھی کے میلے پر مل گئے، اس موقع پررقت آمیز مناظر دیکھنے میں آ ئے۔تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں منعقدہ بیساکھی میلے نے 70 سال کی دوریاں ختم کر دیں۔ تقسیم پاکستان کے وقت بچھڑ جانے والےسکھ بہنبھائی 70 سال بعد بیساکھی کے میلے پر مل گئے۔ تجندر سنگھ اور پرکاشو سنگھ تقسیم پاکستان کے وقت ایک دوسرے سے بچڑ گئے تھے اور ایک دوسرے کے ذندہ ہونے کی بھی امید ختم کر چکے تھے۔بھائی بھارت میں جا کر رہنے لگا تو بہن نے بھی مردان میں ڈیرے ڈال لئیے۔ دونوں بہن بھائی 70 سال بعد بیساکھی کے میلے پر ملے تو رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے دونوں کو مبارکباد دی اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes