سابق صدر ممنون حسین انتقال کرگئے

Published on July 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

کراچی(یواین پی) سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے، مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، ممنون حسین گزشہ 2 ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنماء اور سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ممنون حسین کے صاحبزادے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ ممنون حسین گزشہ 2 ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ارسلان ممنون نے کہا کہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق صدر مملکت ممنون حسین 1940 میں انڈیا کے شہرآگرہ میں پیدا ہوئے، لیکن 1449 میں ہجرت کے بعد ان کا خاندان کراچی میں رہائش پذیر ہوگیا تھا،ممنون حسین نے 1963 میں کراچی یونیورسٹی سے کامرس کی ڈگری حاصل کی، گریجوایشن کے بعد 1965 میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے ماسٹر کی ڈگری کی حاصل کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题