نواز شریف کے تاحیات نا اہلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر لیگی خواتین کے احتجاج پر مقدمہ درج

Published on April 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے تاحیات نا اہلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر لیگی خواتین عہدیدار اور کارکنان کے احتجاج پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر تا حیات نا اہلی کے خلاف لیگی عہدیدار ساجد اعوان ،لطیف اور ایم پی اے تحسین جواد سمیت دیگر لیگی خواتین نے احتجاج کیا ۔اس احتجاج کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مقدمے میں عدلیہ مخالف نعروں اور تقاریر کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔اس سے قبل گزشتہ روز چیف جسٹس نے بھی لیگی خواتین کے احتجاج پر اظہار برہمی کیا تھااور اس حوالے سے بروقت مقدمہ درج نہ کرنے پر اسلام آباد کے ایس ایس پی سیکیورٹی جمیل ہاشمی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا جبکہ تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس ایچ او حاکم خان کو بھی معطل کیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ کی سیکیورٹی کے لیے تعینات ایس پی ذیشان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ذرائع کے مطابق آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کی چیف جسٹس سے ملاقات بعد کارروائی کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme