معاشی صورتحال اور میڈیا مالکا ن کی رویوں کی وجہ سے صحافتی تنظیموں نے کلیدی کردارادا کیامریم اورنگزیب

Published on April 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت مریم اورنگزیب نے اٹھویں ویج بورڈ کااعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کے حوالے کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کی طویل جدوجہد کی بدولت سولہ سال بعد آج اٹھویں ویج بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا، ان کا کہناتھاصحافیوں کی معاشی صورتحال اور میڈیا مالکا ن کی رویوں کی وجہ سے صحافتی تنظیموں نے کلیدی کردارادا کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ بطوروزیر اطلاعات میری کامیابی کا راز صحافیوں کے ساتھ بہترین روابط ہیں۔پی ایف یوجے کے صد رافضل بٹ نے کہا کہ پوری پاکستان کے صحافیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے آج کراچی سے خیبر تک پورے پاکستان کے میڈیا ورکرز کے لئے بڑی خوشی اور حقیقی کامیابی کا دن ہے۔ بدھ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں منعقدہ تقریب میں مریم اورنگزیب کا اٹھویں ویج بورڈ کے اعلان پرپی ایف یو جے کے صدرافضل بٹ نے کہا کہ وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پوری وفاقی کابینہ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی قائدین کااٹھویں ویج بورڈ کے عمل میں ساتھ دینے پر شکرگزار ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت نے ویج بورڈ کو اعلان کرکے کوئی احسان نہیں کیابلکہ صحافیوں کا قرض چکایاہے۔ان کاکہنا تھاکہ پاکستان کی جمہوریت کا مقدمہ بہت اتار چڑھاؤسے گزرا ہے اس ملک کی بنیادجمہوریت سے رکھی گئی تھی انہوں نے مزید کہا کہ ہم جولائی میں جمہوریت کے مسلسل د س سال منائیں گے۔نیشنل پریس کلب کے صدر طارق محمود چوہدری نے کہا کہ 9اپریل کو پورے پاکستان سے پی ایف یوجے کی چھتری تلے اکٹھے ہوئے تھے۔اسی دن مریم اورنگزیب نے جمہوری روایا ت کی پاسداری کرتے ہوئے مسلسل5گھنٹوں تک صحافیوں کے قائدین سے کامیاب مذاکرات کے بعد اٹھویں ویج بورڈ وفاقی کابینہ سے منظوری کا اعلان کیا تھا جس کا آج انہوں نے باقائد ہ طور اعلا ن کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ورکرز کے لئے آج کا دن حقیقی معنوں میں کامیاب ثابت ہوا۔پی ایف یوجے کے جنرل سیکرٹری ایوب جان سرہندی نے کہا کہ حکومت نے جاتے ہوئے میڈیا ورکرز کے لئے بڑا کارنامہ سرانجام دیا، اٹھویں ویج بورڈ کا اعلان قابل تحسین مگر الیکڑانک میڈیا سے متعلق باقی دو مطالبات پر بھی عمل کرنا ضروری ہیں۔ جس پر وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے پاس وقت کی کمی ہیں۔جتنی جلدی ہوسکے سمری تیار کرکے بھیجوادیں تاکہ سمری مزید کارروائی کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس جلدی بھیجوائی جاسکے۔سیکرٹری این پی سی شکیل انجم نے کہا کہ میڈیا ورکرز جن میں زیادہ تر کی تنخواہیں 12ہزار کے قریب ہیں۔اس معمولی سی تنخواہ پر گھر کے اخراجات کیسے چلتے ہیں؟اٹھواں ویج بورڈ پورے پاکستان کے صحافیوں کے لئے حقیقی ویکڑی کا دن ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes