پیپلز پارٹی پر قابض قیادت نے بھٹو شہید اور بی بیء شہید کے فلسفے ،نظریئے اور سوچ کی دھجیاں اڑادی ہیں ،ناہید خان

Published on April 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments


لاہور( یوا ین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ناہید خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر قابض قیادت نے بھٹو شہید اور بی بیء شہید کے فلسفے ،نظریئے اور سوچ کی دھجیاں اڑادی ہیں ،اپنے اقتدار میں تو پارٹی قیادت نے جیالوں کو لفٹ کروائی اور نہ ہی عوام کو کچھ ڈلیور کیا،اب انتخابات میں جھوٹ یہ کس منہ سے ووٹ مانگیں گے،بھٹو اور بی بی شہید کی سوچ اور نظریے کو زندہ اب زرداری نہیں بلکہ کارکن کریں گے،کیونکہ قابض قیادت سے چھٹکارا پانے کیلئے اب نظریاتی ،مخلص اور قربانیاں دینے والے کاکنوں کی سوچ ابھرتی جا رہی ہے۔ یوا ین پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناہید خان نے کہا کہ پارٹی کے نظریاتی لوگ پیپلز پارٹی کو نہیں زرداری پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں ، زرداری صرف بھڑکیں مار سکتے ہیں ،آئندہ اقتدار وفاق اور پنجاب میں تو کیا سندھ میں بھی ان کا جیتنا مشکل ہو گا،زرداری نے سینٹ کے الیکشن میں اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا مگر پھر بھی وہ سینٹ کا چیئر مین اپنا نہیں بنا سکے،بھٹو اور بی بی شہید کی سوچ اور نظریے کو زندہ اب زرداری نہیں بلکہ کارکن کریں گے،کیونکہ قابض قیادت سے چھٹکارا پانے کیلئے اب نظریاتی مخلص اور قربانیاں دینے والے کاکنوں کی سوچ ابھرتی جا رہی ہے، موجودہ حالات کو دیکھ کر غریب عوام کسان مزدور ہاری اور دیگر لوگوں میں بھی شعور آتا جا رہا ہے،اراکین اسمبلی و دیگر پارٹی کارکنوں کے پارٹیء چھوڑنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ زرداری نے بھٹو شہید اور بی بی شہید کے نظریے اور وسوچ کو ختم کردیا ہے پیپلز پارٹی اب زرداری لیگ بن چکی ہے اسلئے نظریاتی لوگ اب پیپلز پارٹی کو نہیں بلکہ زرداری لیگ کو چھوڑ رہے ہیں، کچھ نظریاتی کارکن پارٹی قیادت کی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے خاموش ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھٹو اور بی بی شہید ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے،بدقسمتی سے پارٹی قیادت نے ان کی سوچ کی دھجیاں اڑادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور اقتدار میں پارٹی پر قابض لوگوں نے نہ کارکنوں کو قریب آنے دیا اور نہ ہی عوام کیلئے کچھ کیا ۔آصف علی زرداری نہ جانے کس خوش فہمی میں ہیں جو یہ بھڑکیں لگا رہے ہیں کہ پنجاب وفاق سمیت دیگر صوبوں میں بھی ہماری حکومت ہوگی؟ماضی میں پنجاب سے امیدوار لاکھوں ووٹ لیتے تھے جو کہ اب صرف چند ہزارمیں آگئے ہیں ،آئندہ الیکشن میں تو انہیں امیدوار بھی مشکل سے ہی ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ووٹر قیادت سے سخت ناراض ہے جب تک بھٹو شہیداور بے نظیر شہیدکی سوچ کے مطابق غریب عوام کو بنیادی سہولتیں صحت، تعلیم ،چھت، روزگار اورسستا انصاف نہیں ملے گاتب تک پیپلز پارٹی اقتدار میں نہیں آ سکتی۔ جیالے آج بھی بھٹو اور بی بی شہید کی سوچ سے پیار کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题