یاسین ملک پر پولیس تشدد کیخلاف مزاحمتی خیمہ برہم،وادی میں احتجاج جاری ،جھڑپوں میں متعدد زخمی 

Published on April 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

سرینگر(یوا ین پی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، مزاحمتی خیمے نے یاسین ملک پر پولیس تشدد کیخلاف سخت برہمی کا اظہار کیا ہے جبکہ فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ،حاجن میں محاصرے کے دوران پتھراؤ،لوگوں نے فورسز کو بھگا دیا،شوپیاں میں شفائق شبیر کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہرے،وادی میں تعزیتی ہڑتال،کاروباری مراکز تجارتی ادارے بند ،انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل ،وادی میں کشیدگی کے باعث انت ناگ میں لوک سبھا کا ضمنی الیکشن مکمل طور پر منسوخ کر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں خانیار غوثیہ ہسپتال کے قریب بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو ایک احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا اور انھیں شدید زد و کوب کیا تھا۔پولیس کے افسر نے یاسین ملک کیخلاف گندی زبان استعمال کی تھی ۔اس واقعہ پر مزاحمتی خیمے سے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ خاینار میں جو کچھ پولیس نے کیا وہ ان کی مجرمانہ ذہنیت کا عکاس ہے جس کے ذریعے انہوں نے کشمیر کو ایک زندہ جہنم میں تبدیل کررکھا ہے جہاں کسی انسان کی جان اور کسی ذی عزت کی ناموس محفوظ نہیں ہے۔فرنٹ نے کہا کہ جب پولیس ایک معروف شخص کو بھرے بازار میں دن دھاڑے اس قسم کے عتاب سے دوچار کرسکتی ہے تو معصوم شہریوں اور خاص طور پر ان جوانوں کا کہ جو ان کے زیر قبضہ آجاتے ہیں کا کیا حال ہوتا ہوگا۔فرنٹ نے کہا کہ پولیس کے اسی طرز عمل نے کشمیری جوانوں کو پشت بہ دیوار لگاکر کشمیر میں بدترین تشدد کو فروغ دیا ہے اور یہ رویہ ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔فرنٹ نے اس ضمن میں پولیس بیان کوجھوٹ اور لغو قرار دیا ہے۔ادھرمشترکہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق نے پولیس کی جانب سے محمد یاسین ملک پر حملے ، ان کے ساتھ غیر شائستہ زبان کے استعمال اور مابعد ان کو زبردستی گرفتار کرکے تھانے میں مقید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس طرح کی حرکت کو پولیس کی تاناشاہی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عوامی ساکھ اور شناخت کے حامل رہنما کے ساتھ ریاستی پولیس کا رویہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ ایک پولیس سٹیٹ ہے جہاں نہ صرف پولیس کا راج ہے بلکہ کسی کا جان و مال بھی محفوظ نہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog