ادکارہ میرا سے شادی کی خواہش کرنے والا چاند انتقال کر گیا

Published on May 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

لاہور(یو این پی) ادکارہ میرا سے شادی کی خواہش کرنے والا پسرور کا سوا دو فٹ کا چاند انتقال کر گیا۔مختلف ویب سائٹس پر لگنے والی خبر کے مطابق، چاند احمد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملا۔ چاند نے کچھ عرصہ قبل میرا سے شادی کی معصومانہ خواہش کا اظہار کرکے سوشل میڈیا پر کافی شہرت حاصل کی تھی۔اس کی کی وفات پر اہل علاقہ اور لوگوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ چاند بہت اچھا اور پیار کرنے والا تھا جبکہ لوگ اس کی پیاری پیاری باتوں سے خوش ہوتے تھے۔خیال رہے کہ 2014 ءمیں پسرور کا چاند اداکارہ میرا پر فدا ہوگیا تھا اور اس نے میڈیا پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” میرا آئی لو یو“ جبکہ چاند جھٹ منگنی پٹ بیاہ کا بھی خواہشمند تھا۔ اس سے قبل بھی اداکارہ میرا کو کئی لوگوں نے پروپوز کیا لیکن میرا نے کسی کا جواب نہیں دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题