احسن اقبال پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر بھی سامنے آگئی

Published on May 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

نارووال(یو این پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کی سلاخوں کے پیچھے قید تصویر سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق نارووال میں ایک مقامی تقریب سے خطاب کے بعدوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر عابد نامی شخص نے فائر کرکے ا ن کو زخمی کردیا تھا ،اب تک کی اطلاعات کے مطابق گو لی ان کے کندھے پر لگی تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ابتدائی علاج کے بعد انہیں لاہور منتقل کیا جارہاہے ۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق ملزم کا پورانام عابد حسین ولدمحمد حسین ہے جس کی تاریخ پیدائش13مئی 1995ہے جبکہ اس کا تعلق کنجروڑ تحصیل شکر گڑھ سے ہے۔ملزم کے دو بھائی اور ایک بہن بھی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو جائے واقعہ سے گرفتار کرلیااور تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes