کوئٹہ میں انتخابی سامان کی ترسیل پر بے انتظامی

Published on July 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی)کوئٹہ میں خواتین پولنگ عملے کی انتخابی سامان کی ترسیل کے موقع پربیانتظامی کی شکایت سامنے آئی ہے۔خواتین پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ ہمیں صبح سویرے بلایاگیا،صحیح انتظامات نہیں کئے گئے،شدید گرمی میں ہم دربدرہوگئے،پینے کاپانی تک میسرنہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین پولنگ عملے کوکوئی عزت نہیں دی گئی۔پولنگ عملے نے مزید شکایت کرتے ہوئے کہا کہ شدید دھوپ سے بچاوکیلئے سائے کابھی کوئی بندوبست نہیں کیاگیا اورالیکشن مٹیریل لینے میں بھی کافی مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔واضح رہے بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان فوج اور پولیس کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز تک پہنچایا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کا کہناہے شہری علاقوں میں سامان کی ترسیل کا کام آج شام سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا جبکہ دور دراز علاقوں میں انتخابی سامان کی ترسیل رات تک جاری رہے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme