ضلع قصور میں میعاری تعلیم کی فراہمی و کرپشن کا خاتمہ میری اولین ترجیع ہے سمیرا امبرین

Published on May 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 752)      No Comments

قصور(یواین پی)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر قصور سمیرا امبرین نے اپنی تعیناتی کے فوری بعد محکمہ ایجوکیشن میں اصلاحات کا آغاز کردیاسب سے پہلے بوگس حاضری و انرولمنٹ کا خاتمہ کیا اور ترجیحی بنیادوں پر سکولوں کے وزٹ کرکے لیٹ و غیر حاضر عملہ کے خلاف تادیبی کاروائی کی جس سے معاملات کافی بہتر ہوئے ،فنڈز ہونے کے باوجود خرچ نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی تاکہ طلباء و طالبات اور سٹاف کو ہر ممکن سہولت مل سکے مس سمیرا امبرین نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہامیرا یہ مشن تھا کہ محکمہ ایجوکیشن قصور کو نئی بنیادوں پراستوار کیا جائے تاکہ بچوں کے داخلوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے اساتذہ کو اس حوالے سے جدید ٹریننگ بھی فراہم کی گئی کہ وہ جدید نصاب تعلیم سے ہم آہنگ ہو کر قوم کے نونہالوں کو بہتر انداز میں تعلیم فراہم کریں والدین سرکاری سکولوں پر اعتماد کرکے اپنے بچوں کو تعلیم کی میراث سے سیراب ہونے کیلئے بھیجتے ہیں اگر ٹیچر مکمل توجہ سے اپنا فرض ادا نہیں کرتا تو اس کے خلاف کاروائی بھی ہوتی ہے سرکاری سکولوں کے وزٹ کے موقع پر درپیش مشکلات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے جواب دیا ایک مہینے میں تقریبا دس سے پندرہ وزٹ ہوتے ہیں اور کچھ وزٹ ہنگامی بنیادوں پر یعنی شکایات پر بھی کیے جاتے ہیں سارے لوگ ایک جیسے نہیں ہیں کچھ لوگوں کی شکایات ملی ہیں جو کام چور ہیں کام نہیں کرناچاہتے وہی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ایسے لوگوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جاتی ہے اپنے ذاتی کیرئیرکا مختصر سا تعارف انہوں نے کچھ یوں کروایا کہ میں نے بی ایس سی پنجاب یونیورسٹی ،پھر ایم ایس سی میتھ کی،اس کے بعد ایم فل اور میتھ میں پی ایچ ڈی یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورسے کر کے تعلیم مکمل کی اس کے بعد پہلی بار میتھ کے سبجیکٹ میں بطور لیکچرر سلیکٹ ہوکر کیریئر شروع کیا ایک ہی سال بعد 2013 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب ہو کر پی ایم ایس آفیسر سلیکٹ ہوئی تقریبا ڈیڑھ سال پی ایم ڈی سے ٹریننگ حاصل کی اورپہلی تقرری بطور اسسٹنٹ کمشنر انفورسمنٹ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ہوئی بعدازاں بطور سیکشن آفیسرڈویلپمنٹ ایس اینڈ جی اے ڈی ڈیپارٹمنٹ ہوئی اس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں رہی ،اب پہلی بار بطور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر قصور جولائی 2017 سے خدمات سرانجام دے رہی ہوں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے دائرہ کار پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے ایجوکیشن ،ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر کو مانیٹر کرنا ہوتا ہے ذیادہ توجہ محکمہ ایجوکیشن پر ہوتی ہے کیونکہ اسی ادارے سے اس کھیپ نے نکلنا ہوتا ہے جنہوں نے آنے والے دنوں میں مختلف جگہوں پر تعینات ہو کر اس ملک کی باگ دوڑ اپنے ہاتھ میں لینی ہے ایسے میںیہ بہت ضروری ہے کہ اس محکمہ پر مکمل فوکس کیا جائے تاکہ ہمارے پاس باصلاحیت و باکردار لوگوں کی ایک کھیپ ہو جو لالچ یا ذاتی مفادات حاصل کرنے کا مائنڈ سیٹ بنا کر مختلف سیٹوں پر سلیکٹ نہ ہوں بلکہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرکے اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کریں،انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ جو کام میرے ذمے لگائے گئے ہیں انہیں احسن طریقے سے سرانجام دوں میں ہر انکوائری کو مکمل طور پر میرٹ پر حل کرتی ہوں اس حوالے کسی بھی فرد کو یہ زہن میں نہیں رکھنا چاہیے کہ میں محکمہ ایجوکیشن کے افسران کے کہنے پر کسی کو سزا یا جزا نہیں دیتی بلکہ ہر مسئلے کو میرٹ پر حل کیا جاتا ہے اس لیئے اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس دفتری اوقات کار میں آکر اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں طالبعلموں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ دل لگاکر محنت کریں اچھے مارکس حاصل کرے اپنا اور ملک کا نام روشن کریں والدین سے انہوں نے گزارش کی کہ سرکاری سکولوں میں کتابیں اور وردیاں حکومت فری دیتی ہے اس لیے غریب والدین اپنے بچوں کو تعلیم کی نعمت سے محروم نہ کریں بلکہ انہیں سکولوں میں بھیجیں تاکہ وہ بھی تعلیم حاصل کرکے اپنے اچھے مستقبل کی بنیاد کررکھ سکیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog