وہاڑی،انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لیے تین روزہ مہم 26ستمبر سے شروع ہو گی

Published on September 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 652)      No Comments

polio
وہاڑی( یواین پی)ضلع وہاڑی میں 5لاکھ21ہزار436پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لیے تین روزہ مہم 26ستمبر سے شروع ہو گی قائمقام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسرتنویرالرحمن نے اپنے کمیٹی روم میں پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اس مہم کی سو فیصدکامیابی کو یقینی بنائیں اور غفلت برتنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اجلاس میں محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم ،محکمہ زراعت، پولیس، بہبود آبادی، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سمیت متعلقہ ادارں کے افسران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسرتنویرالرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو اس بات کا احساس دلایا جائے کہ اپنے بچوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے انسداد پولیو ویکسین کے قطرے بچوں کو لازمی پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرہ ہم سب کی ضرورت ہے اس لیے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں انسدادی ٹیکے لگوانا یا ویکسین پلوانا بھی ہماری قومی واخلاقی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ علمائے کرام پولیو ویکسین کے بارے میں جاری منفی پروپیگنڈا کے اثر کو زائل کرنے کے لیے لوگوں کی راہنمائی کریں کہ ان کے بچوں میں پائے جانے والے پولیو کا وائرس نہ صرف ان بچوں کی معذوری کا سبب بنتا ہے بلکہ ان بچوں سے یہ وائرس دیگر صحت مند بچوں میں منتقل ہونے سے دیگر بچے بھی اس موذی مرض کا شکار ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ خدا تعالی کے فضل و کرم سے ہمارا ضلع پولیو کے مرض سے محفوظ ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہم اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانے میں کسی قسم کی غفلت برتیں بلکہ ہمیں اس مرض کے مکمل خاتمہ تک اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے یہ قطرے لازمی پلانا ہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران کل1273ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا فریضہ انجام دیں گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题