عمران خان سے نائب افغان وزیر خارجہ کی ملاقات

Published on May 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے نائب افغان وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں افغانستان کے وفد کی ملاقات ،دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ،افغان نائب وزیر خارجہ کی عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے نائن وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی ہے جس میں خطے کی صورتحال، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا .ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ محمود قریشی اور نعیم الحق بھی موجود تھے ۔چیئرمین تحریک انصاف کا افغان نائب وزیر خارجہ اور وقف کے اراکین کا خیرمقدم اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ملاقات میں نائب افغان وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شخصیت اور سوچ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار کر سکتی ہے، خواہش ہے کہ عمران خان وقت نکالیں اور افغانستان کا دورہ کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد دے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy