کیوبا میں سرکاری فضائی کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ، 110 افراد ہلاک

Published on May 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

ہوانا (یواین پی) کیوبا کی سرکاری فضائی کمپنی کا مسافر طیارہ ہوانا کے ہوائی اڈے ہوزے مارٹی سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبا کی سرکاری فضائی کمپنی کیوبانا ڈی ایوی ایشن کے بوئنگ 737 نے دارالحکومت ہوانا کے ہوائی اڈے ہوزے مارٹی سے اڑان بھری لیکن قریب ہی گر کر تباہ ہوگیا۔جہاز میں 104 مسافر اور عملے کے نو افراد شامل تھے، طیارے کی تباہی کے بعد 110 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اس حادثے میں صرف تین لوگ زندہ بچے ہیں ۔ تینوں افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت نازک ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes