خیبر پختونخوا: نگران وزیرِاعلیٰ کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی ملاقاتیں جاری

Published on May 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

پشاور: (یواین پی) خیبر پختونخوا میں نگران وزیرِاعلیٰ کے تقرر کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں عام انتخابات سے قبل نگران وزیرِاعلی کے تقرر کے سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک وزیرِاعلی پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر لطف الرحمن کے درمیان نگران وزیرِاعلی کے تقرر کے لئے دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔نگران وزیرِاعلی کے ناموں پر مشاورت کے بعد پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان تیسری ملاقات بھی متوقع ہے اور امکان ہے کہ کسی ایک نام پر متفق ہونے کے کوشش کی جائے گی تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں چوتھی ملاقات بھی کی جائے گی جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا، جس کا اعلان مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔نگران وزیرِاعلی کے لئے جسٹس دوست محمد خان، صاحبزادہ سعید احمد، سابق چیف سیکرٹری عبداللہ، سابق آئی جی عباس خان، رستم شاہ مہمند اور شکیل درانی کے نام زیرِ گردش ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی مدت 28 مئی کو پوری ہو رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme