پیمرا نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا ،پابندی عائد کر دی

Published on May 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی ) پیمرا نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا ہے ، ٹی وی چینل پر مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ نجی ٹی وی بول نیوز کے پروگرام ’رمضان میں بول ‘ کے سیکشن ’عالم کے بول ‘ میں بھارتی ریاست گجرات سے ایک شخص کی براہ راست ویڈیو کال لی گئی جس میں اس شخص نے حضرت علی ؓ سے متعلق سوال کیا جسے بغیر روکے ٹوکے یا تاخیر کے براہ راست چلایا گیا اور اس سوال کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت نے انتہائی غیر ذمہ درانہ الفاظ استعمال کیے جس کا یہاں پر ذکر کرنا بھی مناسب نہیں ہے ۔ جس کی وجہ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہو ئے ہیںپیمرا کی جانب سے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش میں ڈاکٹر عامرلیاقت پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ہدایات جاری کی گئیں ہیں ڈاکٹر عامر لیاقت بول ٹی وی پر کسی بھی پروگرام میں نہیں آ سکتے جبکہ دیگر چینلز بھی انہیں اپنے پروگرا میں بطور مہمان نہیں بلائیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes