لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پورے پاکستان میں پولیو مہم بند کردی

Published on January 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 529)      No Comments

\"1\"

اسلام آباد…کراچی میں حملے کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن نے پورے پاکستان میں پولیو مہم بند کردی ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کی صدر رخسانہ انور نے کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز تب تک کام نہیں کریں گے جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔ دو سو روپے یومیہ پر کام کرنے والے پولیو ورکرز کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور حکومت خاموش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز کے قتل کے خلاف آج پورے پاکستان میں پرامن احتجاج کی کال دی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy