سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر)اسد درانی کی آج جی ایچ کیومیں طلبی

Published on May 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی اپنی کتاب پر پاک فوج کے تحفظات کا جواب دینے آج جی ایچ کیو میں پیش ہوں گے۔آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی آج جی ایچ کیو میں پیش ہوں گے جہاں وہ اپنی کتاب ”دا اسپائی کرونیکلز“ میں درج مندرجات پر وضاحت دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 25 مئی کو اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اسد درانی نے اپنی کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کیے ہیں، ان کے اس عمل کو فوجی ضابطہ کار کی خلاف ورزی کے طور پر لیا گیا ہے اور ان قواعد کا اطلاق حاضر سروس اور (ریٹائرڈ) تمام فوجی اہلکاروں پر ہوتا ہے جب کہ انہیں اپنے بیانات پر پوزیشن واضح کرنے کےلئے جی ایچ کیو طلب کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog