دہشت گردوں اور ان کے معاونین اور ساتھیوں کی باقیات کو ختم کر دیں گے، آرمی چیف

Published on February 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے معاونین اور ساتھیوں کی باقیات کو ختم کر دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 247 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی، جس میں ملکی سیکیورٹی کی صورت حال بالخصوص بلوچستان میں حالیہ واقعات پر جامع بریفنگ دی گئی، اور شرکا کو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مخالفانہ کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں کو بہادری سے پسپا کرتے ہوئے ملک کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دیں اور انہیں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes