ہیٹ ویو کا خدشہ، انٹر بورڈ کراچی نے امتحانات کے اوقات تبدیل کردئیے

Published on May 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 613)      No Comments

کراچی(یواین پی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ہیٹ ویو کے پیش نظر انٹر کے امتحانات کے اوقات میں تبدیلی کردی۔انٹر بورڈ سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی پر انٹر کے جاری سالانہ امتحانات کا وقت تبدیلی کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق 29 مئی سے 13جون تک ہونے والے آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے ا متحانات صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوں گے جب کہ 28 مئی کو ہونے والے امتحانات پرانے وقت کے مطابق ہوں گے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث سندھ حکومت الرٹ جاری کرچکی ہے، اس ضمن میں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور جگہ جگہ شہری انتظامیہ نے ہیٹ ویو سے بچاو کے لیے کیمپ قائم کر رکھے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog