نئے نامزد نگران وزیر اعظم سابق چیف جسٹس ناصرالملک انتہائی کم گو اور نفیس شخصیت کے مالک

Published on May 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے سابق چیف جسٹس ناصرالملک کو پاکستان کا نگران وزیراعظم منتخب کرلیاگیا اور اس ضمن میں باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا ۔17 اگست 1950 کو پیدا ہونیوالے ناصرالملک انتہائی کم گو اور نفیس شخصیت کے مالک ہیں ، میڈیا سے بھی دور رہتے ہیں جبکہ وکلا کے حلقوں میں ناصر الملک کو ‘انگلش جج’ کے لقب سے پکارا جاتا تھا ۔ میڈیا سے دور رہنے والےاور وکلاء میں انگلش جج کے لقب سے معروف رہنے والے ناصرالملک نے عدالتی تقاریب میں بھی صحافیوں سے فاصلے رکھے اور ایک موقع پر جب تقریب کے دوران کچھ ججوں نے بعض رپورٹرز سے بے تکلفی سے ہنسی مذاق کیا تو جسٹس ناصرالملک نے اپنے قریب کھڑے ہم مزاج جسٹس اعجاز افضل سے کہا تھا کہ ‘ہم چلتے ہیں پریس کانفرنس شروع ہو گئی ہے’ ۔ یہ بات کئی لوگوں نے سنی ۔ناصرالملک نے بطور چیف جسٹس کوئی سو موٹو ایکشن نہیں لیا ۔ ان چار ججوں میں شامل تھے جنہوں نے فیصلہ دیا تھا کہ آئینی ترمیم کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا ۔ دوران سماعت کئی مواقع پر کئی ساتھی ججوں سے اختلاف کیا اور ان کے غیر متعلقہ سوالات پر ناخوشی کا اظہار کیا ۔ ان میں موجودہ چیف جسٹس ثاقب نثار بھی شامل ہیں جن کو ناصرالملک نے عدالت میں غیرمتعلقہ سوال کرنے پر ٹوکا ۔عمران خان کے انتخابی دھاندلی کمیشن میں ان کے وکیل عبدالحفظ پیرزادہ کے طویل دلائل ہوں یا کسی عام سے مقدمے میں غیر معروف وکیل کی باتیں، ناصرالملک ہمیشہ سب کو خندہ پیشانی اور سکون سے سن کر فیصلہ دیتے ۔ ان کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ وہ جج تھے جن کے فیصلے بولتے تھے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题