تمام وعدے پایہ تکمیل تک پہنچا دیے ہیں عوام کا اعتماد ہی میری طاقت ہے ۔ رانا سہیل شریف 

Published on May 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

حبیب آباد (محمدعرفان) الحمد للہ محدود وقت میں علاقے کی عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پایہ تکمیل تک پہنچا دیے ہیں عوام کا اعتماد ہی میری طاقت ہے ۔ رانا سہیل شریف تفصیلات کے مطابق ایم این اے پیر عاشق شاہ ،یوسی چیئرمین رانا سہیل شریف ،وائس چیئرمین راؤ صغیر احمد نے عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پوراکر دیا 2/1اے ایل میں گیس سپلائی منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں عوام سے کیے ہوئے وعدوں کا پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے اسکے بعد سر پرست اعلی حبیب آباد پریس کلب رانا سہیل شریف کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتما م کیا گیا جس میں ایم ان اے سید عاشق شاہ کرمانی ، ایم این اے راؤ اجمل خاں کے بیٹے راؤ فہد اجمل ، سابق ایم پی اے چوہدری ضیا الدین ،مختلف یوسی چیئرمین جن میں راؤ خالد، سردار محمد وسیم ، چوہدری شاہ نواز ، امجد خاں ، ممبر ضلع کونسل علی جواد کرمانی ، رانا داؤد خاں ،چوہدر ی شعبان جٹ ، رانا محمد حسین فخری ، راؤ طارق ایڈووکیٹ ،راجہ صفد ر ظہیر ، چوہدر ی محمد آفتاب ، حبیب آباد پریس کلب ، الخدمت گروپ حبیب آباد ، جذبہ یوتھ ونگ حبیب آباد کے ممبران اور یوسی 61کے کونسلرز سمیت علاقہ معززین کی کثیر تعدا د نے شرکت کی ۔
سینئر صحافی کے ساتھ ناروا سلوک کی پر زور مذمت 
حبیب آباد (محمدعرفان) سٹی ایس ایچ او پتوکی کی جانب سے سینئر صحافی کے ساتھ ناروا سلوک کی پر زور مذمت کرتے ہیں آئی جی پنجاب فوری ایکشن لیں ۔ ملک محمد آصف تفصیلات کے مطابق حبیب آباد پریس کلب کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر آصف محمود آفس پریس کلب منعقد ہوا جس میں پتوکی کے سینئر صحافی مقبول بھٹی کے ساتھ سٹی ایس ایچ او پتوکی کی جانب سے ناروا سلوک رکھنے پر شدید الفاظ میں احتجاج کیا گیا اجلا س میں صدر انیوسٹی گیٹو کونسل آف کالمسٹ رشید احمد نعیم ،ملک محمد آصف ، ہارون شہزاد بھٹہ ، رانا داؤد خاں ، محمد عرفان ، میاں خادم حسین ، مہر محمد صدیق ، محمد شعبان ، رانا محمد رمضان ، رانا محمد رفیق ، رانا محمد فرقان ، زاوار حسین ، مد ثر نذر ، سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ سینئر جر نلسٹ رشید احمد نعیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے علاقائی صحافیوں کی حفاظت کا کوئی قانون نہیں بنایا ہے اور خاص کر بے لگام پولیس کو روکنے والا کوئی نہیں ہے ہم آئی جی پنجاب سے اس واقعہ کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہیں اور ہر طرح سے ہم اپنے صحافی بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes