فیس بک نے سیاسی اشتہارات کیلئے نئی پالیسی نافذ کردی

Published on May 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

واشنگٹن(یواین پی)فیس بک نے اپنی ویب سائٹ پر سیاسی اشتہار پوسٹ کرنے کے لیے سخت شرائط نافذ کر دی ہیں۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ میشبل رپورٹ کے مطابق فیس بک نے گزشتہ روز امریکا کے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے لیے کوئی بھی سیاسی اشتہار پوسٹ کرنے کے لیے سخت شرائط عائد کردی ہیں۔فیس بک کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد تمام سیاسی اشتہارات کو شفاف بنانا اور سوشل میڈیا پر ایسے کسی بھی مواد کو روکنا ہے جس سے انتخابات میں کوئی مشکل پیش آئے۔حالیہ ڈیٹا اسکینڈل کے فیس بک پر صارفین کے اعتماد میں خاصی کمی ہوئی ہے اور اس اعتماد کی بحالی کے لیے فیس بک مسلسل نئے اقدامات اٹھا رہی ہے، انہی اقدامات کے تحت فیس بک نے سیاسی اشتہارات پر نگرانی پہلے سے سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئی پالیسی کے تحت فیس بک صارفین فراہم کردہ ڈی ایکٹیوٹٹ آرکائیو کے آپشن میں جاکر اشتہار دینے والے کا نام، عمر، مقام، بجٹ اور دیگر بنیادی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔فی الحال نئی سیاسی اشتہارات پالیسی کو صرف امریکا میں نافذ کیا گیا ہے لیکن آئندہ ہفتے اس کا دائرہ دیگر ملکوں تک

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes