فضل الرحمان نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

Published on June 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 496)      No Comments

کراچی(یواین پی)سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمان نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنر سندھ محمد زبیر نے نگران وزیر اعلیٰ فضل الرحمان سے حلف لیا۔گورنر ہائوس میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی چیف سیکریٹری، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید، آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ اور سابق وزراءسمیت بیوروکریٹس اور بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔فضل الرحمن 2005 سے 2010 تک 2 مرتبہ سندھ کے چیف سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔انہوں نے سیکریٹری فنانس، سیکرٹری ایکسائز اور دیگر عہدوں پر بھی خدمات سرانجام دیں۔فضل الرحمن اکائونٹنٹ جنرل سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔وہ سندھ کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme