فیصل آباد؛ اوباش نوجوانوں کا بدتمیزی اور بیہودہ گفتگو سے روکنے پر میاں بیوی پر بدترین تشدد

Published on August 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا، واقعے میں ملوث ملزمان گرفتار
فیصل آباد (یو این پی)صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں اوباش نوجوانوں نے بدتمیزی اور بیہودہ گفتگو سے روکنے پر میاں بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے بھائی والا میں پیش آیا جہاں آوازیں کسنے سے روکنے پر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے تھانہ ملت ٹاؤن کی حدود سے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، مقدمے میں ہراساں کرنے سمیت چار دفعات شامل کی گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا، جس میں متاثر خاتون نے موقف اختیار کیا کہ شوہر کے ساتھ رکشے میں جارہی تھی کہ راستے میں شوہر نے دودھ لینے کی غرض سے رکشہ رکوایا اور نیچے اتر کر دودھ لینے چلے گئے، شوہر کے جاتے ہی قریب کھڑے افراد نے بیہودہ گفتگو کرنا شروع کردی، جس پر میں نے انہیں منع کیا اس دوران مرے شوہر بھی واپس آگئے اور میرے شوہر نے بھی انہیں روکنے کی کوشش کی تو اس پر 10 افراد نے ہم دونوں کو گھونسے اور تھپڑ مارنا شروع کردیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes