سعودی عرب: خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ شروع

Published on June 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

جدہ(زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، رواں ماہ ہی ڈرائیونگ پر پابندی بھی اٹھا لی جائے گی۔سعودی جریدے کے مطابق سعودی عرب میں کسی خاتون کو پہلے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کردیا گیا ہے، سعودی عرب میں یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جب سعودی حکام نے ایک خاتون کو کار چلانے کا اجازت دی ہے۔ سعودی خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے لیے گزشتہ ما ہ تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔لائسنس حاصل کرنے والی خاتون شاہی فرمان کے مطابق 24 جون سے خود کار چلا سکیں گی۔ سعودی خواتین کو کار چلانے کی تربیت دینے کے لیے مملکت کے پانچ شہروں میں ڈرائیونگ سکول قائم کیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes