کراچی :سیکیورٹی خدشات ،انسداد پولیو مہم تین حصوں میں تقسیم

Published on September 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 524)      No Comments

022
کراچی(یو این پی) کراچی میں جاری آپریشن اورسیکورٹی خدشات کے باعث انسداد پولیو مہم کو تین حصوں میں تقسیم کردیاگیا،پولیو مہم سات ستمبر سے شروع ہوگی۔محکمہ صحت کے مطابق شہر میں سیکورٹی خدشات کے باعث انسداد پولیو مہم کو تین حصوں میں تقسیم کردیا گیا جسکے تحت پہلے مرحلے میں انتہائی حساس علاقے جبکہ دوسرے مرحلے میں حساس علاقے اور آخری مرحلے میں عام علاقوں میں معمول کے مطابق پولیو مہم کی جائے گی۔ محکمہ صحت کے مطابق 7 ستمبر سے جاری پولیو مہم کے دوران 22 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے قطرے پلائے جائیں جبکہ انجکشن کے ذریعے بھی ویکسینشن کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog