نگراں حکومتوں کی کارکردگی دیکھ کرتما م سیاسی جماعتوں کے شکوک وشبہات دور ہوجائیں گے ،حسن عسکری

Published on June 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

لاہور(یواین پی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار مزاراقبال پرحاضری دی ،انہوں نے مزاراقبال پرفاتحہ خوانی کی اورپھولوں کی چادرچڑھائی،نگران وزیراعلیٰ نے مفکر پاکستان کے مزارپرحاضری کے بعد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا کہ شفاف انتخابات کرانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے ،شفاف الیکشن کےلئے امن وامان ضروری ہے اورقیام امن بھی نگران حکومت کی ذمہ داری ہے ۔حسن عسکری کا کہناتھا کہ بنیادی ترجیح الیکشن کو آزادانہ اورشفاف بناناہے ،نگراں حکومتوں کامقصدتمام سیاسی جماعتوں کویکساں مواقع فراہم کراناہے،ان کا کہناتھا کہ مقررکردہ وقت کےلئے آیاہوں ،صوبائی حکومتوں کا کام الیکشن کے عمل کو سہولت فراہم کرناہے، نگراں حکومتوں کی کارکردگی دیکھ کرشکوک دور ہوجائیں گے ،نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ نگراں کابینہ چھوٹی اورغیر جانبدارانہ ہوگی ،میراپہلے سیاسی ایجنڈا تھا نہ اب ہے ،الیکشن میں سہولت کیلئے جو تبدیلی ہوگی وہ کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ضلعی انتظامیہ کا بہت اہم کردار ہوتاہے ،ضلعی انتظامیہ کو کہیں گے تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں یکساں مواقع دیں ،انہوں نے کہا کہ جب بھی نئی حکومت آتی ہے بعض تبدیلیاں کی جاتی ہیں،خلائی مخلوق سیاسی جماعتوں کابیانیہ ہے جو وہ اپنے مقاصدکیلئے دیتی ہیں،خلائی مخلوق سیاسی بیان ہے،لوگ اپنی ضروریات اورمفادات کیلئے پیغام دیتے ہیں۔حسن عسکری کا کہناتھا کہ میڈیاسے تعلق تھااوررہے گا،میں آج سے نہیں 40سال سے اخبارات میں لکھ رہاہوں،ان کا کہناتھا کہ جرمنی کی ہائیڈل برگ یونیورسٹی میں 3سال اقبال چیئرکاسربراہ رہا،جرمنی کے جس گھرمیں علامہ اقبال نے چندماہ قیام کیااس پرتختی لگی ہوئی ہے ،ان کا کہناتھا کہ علامہ اقبالؒ نے جرمنی میں جو نظم لکھی لگتاہے آج کے دور کیلئے لکھی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes