عائشہ احد تشدد کیس، چیف جسٹس پاکستان نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو کل طلب کر لیا

Published on June 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

لاہور(یواین پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے مسلم لیگ کے رہنما حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو کلب سپریم کورٹ رجسٹری طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے عائشہ احد تشدد کیس کی سماعت کی ،وکیل عائشہ احد نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز اور دیگر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا حمزہ شہبازبیرون ملک سے آچکے ہیں،وکیل عائشہ احد نے کہا کہ حمزہ شہبازبیرون ملک سے آچکے ہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے ن لیگ کے رہنما حمزہ شہبازاور عائشہ احد کو کل طلب کر لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes