لندن میں چاقو کے وار سے تین شہری زخمی ، ایک حملہ آور گرفتار

Published on June 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

لندن(یواین پی) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں چاقو کے وار سے تین شہری زخمی ہوگئےجبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق لندن میں تین مختلف واقعات میں چاقو کے وار سے تین شہری زخمی ہوگئے، ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔سترہ سالہ لڑکے کو شمالی لندن میں چاقو کے وار سے نشانہ بنایا گیا، جو ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، لندن کے ساؤتھ ویل روڈ پر 20 سالہ لڑکے پر بھی چاقو سے حملہ کیا گیا اس کے جسم کے مختلف حصوں پر چاقو سے وار کیا گیا تاہم ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایک اور شخص پر بھی چاقو سے حملہ کیا گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے، تمام وارداتیں 6 سے 8 بجے درمیان پیش آئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes