کیپ ٹاؤن: چاقو بردار حملہ آور نے دو نمازیوں کو قتل کر دیا

Published on June 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

کیپ ٹاؤن (یواین پی) جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کے نواح میں ایک بار پھر چاقو بردار حملہ آور نے مسجد کے اندر نمازیوں پر حملہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چاقو سے لیس شخص مسجد کے اندر داخل ہوا اور دو نمازیوں کو چاقو کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی تو پولیس کے آنے تک حملہ آور بھی جائے واردات پر موجود رہا، پولیس نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن مزاحمت کرنے پر گولی مار دی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes