پاکستان میں ایک بار پھر دو عیدیں،خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں’’ آج‘‘ عید منائی جائے گی

Published on June 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments


پشاور (یو این پی)پاکستان میں ایک بار پھر دو عیدیں ہوں گی، مسجد قاسم خان کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے یبرپختونخوا کے کئی علاقوں سے چاند کی شہادتوں ملنے کا دعویٰ کردیا، مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے جمعہ کو عید منانے کا اعلان کردیا۔رواں سال پاکستان، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہوا تاہم عید الفطر کے چاند پر گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی تنازع کھڑا ہوگیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تاہم پشاور کی مسجد قاسم خان کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے ایک بار پھر چاند نظر آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے جمعہ کو عید منانے کا اعلان کردیا۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، جس نے دعویٰ کیا ہے کہ شبقدر، بڈھ بیر اور باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، جس نے دعویٰ کیا ہے کہ شبقدر، بڈھ بیر اور باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، جس نے دعویٰ کیا ہے کہ شبقدر، بڈھ بیر اور باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes