پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو کا صحافی ڈاکٹر سعید جاوید سےاظہار تعزیت

Published on October 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے ٹھٹھہ پہنچ کر گذشتہ روز کراچی کے مچھر کالونی واقعے میں ٹیلی کام کمپنی کے فوت ہونے والے انجنیئر محمد ایمن سعید کے والد سینیئر صحافی ڈاکٹر سعید جاوید سے تعزیت کی اور واقعے پر افسوس کا اظھار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مچھر کالونی واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے اور پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کچھ افراد کو شناخت کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے، سی سی ٹی وی کی مدد سے حراست میں لئے گئے افراد کی واقعے میں ملوث شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہوسکتی تاہم سندھ حکومت نے فوت ہونے والے افراد کے ورثاء کے لئے 5 ملین روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید صلاحیتوں کی بنیاد پر ہجوم سے نمٹنے کے لئے تربیت دینے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی و ضلعی رہنما ڈاکٹر عبدالواحد سومرو، امتیاز احمد قریشی، سید محمود عالم شاہ بخاری، پیر غلام رحمانی، ممتاز جلبانی و دیگر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes