کراچی: سمندر میں ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں مل گئیں

Published on June 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

کراچی(یواین پی) کراچی کے سمندر میں ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں تلاش کر لی گئیں، نوجوان فراز اور اسامہ کی لاشیں نکال لی گئی، دونوں گزشتہ روز سینڈز پٹ میں ڈوب گئے تھے۔ یاد رہے گزشتہ روز کراچی میں سینڈز پٹ کے ساحل پر نہاتے دو نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے۔ لواحقین کے مطابق ساحل پر کوئی لائف گارڈ ہی موجود نہیں تھا۔ لیکن ساحل پر تعینات لائف گارڈ کا موقف ہے کہ میں نہانے پر پابندی ہے، ڈوبنے والوں کو پانی میں نہیں جانا چاہیے تھا۔دوسرا افسوس ناک واقعہ ٹھٹھہ میں پیش آیا جہاں چترال کا رضا کینجھر جھیل اور کراچی کا بلاول کے ڈی نہر میں ڈوب گیا، دونوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes