نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

Published on January 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

چیف سلیکٹر و سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی منتخب کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گے
کراچی(یواین پی) نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔چیف سلیکٹر و سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی منتخب کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گے، یہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عامر جمال، حارث رؤف، حسن علی، احسان اللہ، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہنواز دھانی، شان مسعود، شرجیل خان، فخر زماں، حارث سہیل اور طیب طاہر شامل ہیں۔قومی سلیکٹرز نے ابتدا میں اعلان کیے جانے والے 21 رکنی قومی اسکواڈ ایسے چھ کھلاڑیوں کو شامل کیا تھاجنہوں نے ابھی تک کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا، ان میں ابرار احمد، عامر جمال، احسان اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم اور طیب طاہر شامل ہیں۔بعدازاں فٹنس ٹیسٹ میں کامیابی پانے پر فخر زمان اور حارث سہیل کو بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا تھا۔واضح رہے پاکستان ورلڈ کپ سپرلیگ میں چھٹے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے، سیریز میں وائٹ واش کرنے پر پاکستان پہلی پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے میچز کی سیریز 9، 11 اور 13 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题