اسلام آباد، چینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے چوبیس سالہ موٹر سائیکل سوار زوہیب زخمی

Published on June 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )چینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کوہسار روڈ پر سیکٹر ایف 7 میں چینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے 24 سالہ موٹر سائیکل سوار زوہیب زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب تھانہ کوہسار پولیس نے چینی باشندے کو حراست میں لے کر گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔بتایا جارہا ہے کہ چینی باشندہ کم عمر ہے اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔حادثے میں ملوث چینی شہری کی مدد کے لیے کئی چینی باشندے تھانہ کوہسار پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے حادثے میں زخمی زوہیب کے بھائی پر معاملہ دبانے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور مشورہ دیا گیا ہے کہ علاج معالجے کے اخراجات لے کر چینی باشندے کے خلاف قانونی کارروائی سے گریز کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes