وال چاکنگ، ہیٹ میٹریل اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے،ڈی پی اواوکاڑہ

Published on September 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمدفرقان بلال سے فقہ جعفریہ کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس کے روٹ اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بات چیت ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمدفرقان بلال نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ بلاشبہ پرامن ضلع ہے یہاں کی عوام و سیاسی اور مذہبی قیادت نے ہر تہوار پر مثبت کردار ادا کیا ہے اور انتظامیہ کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی مثبت کردار ادا کریں گے ڈی پی او نے کہا کہ مذہبی منافرت، وال چاکنگ، شرانگیزی اور اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی ہے سیکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ چہلم حضر ت امام حسین ؑکے مرکزی جلوس پر سات سو سے زائد پولیس افسران سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مد د سے نگرانی کی جائے گی۔ڈی پی او آفس میں کنٹر ول روم قائم کردیا گیاہے جو چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کر ے گا۔جلوس میں شامل ہونے والے ہرفردکو فزیکلی تلاشی لینے کے بعد جلوس میں شامل ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ کی طر ح اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes