نہیں چاہتی کہ میری زندگی پر فلم بنے، کاجول

Published on July 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

ممبئی (یواین پی) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی زندگی پر فلم بنے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی میری زندگی پر فلم بنائے، میں اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق گزار رہی ہوں۔انہوں نے اپنے فلمی سفر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر کہتے ہیں کہ مجھے یہ کرنا چاہیئے وہ کرنا چاہیئے لیکن میں نے ماضی میں جو بھی مختلف کام کیا ہے یا اپنی زندگی میں جو بھی کیا ہیمجھے اس پر کوئی پھتاوا نہیں ہے بلکہ مجھے اس پر بے حد خوشی ہے کہ وہ میری بہتری کیلئے تھا۔ کاجول فلم ’’ایلا ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes